جامعہ کا نظامِ تعلیم

خصوصیات
  • From day one, the management insisted on focused education system instead of formal
  • Steps have been taken to build capacity in students instead on investing time of plethora of books
  • Students to follow Sunnah along with his academic abilities
  • Perseverance in beliefs and sects (Maslak)
  • Be prominent and distinguished in religion and be God-fearing

اربابِ جامعہ نے روزِ اول سے ہی رسمی تعلیم کے بجائے ٹھوس تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، کتابوں کی کثرت کے بجائے صلاحیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، طالبِ علم اپنی تعلیمی استعداد کے ساتھ ساتھ سنتوں پر عمل پیرا ، عقائد و مسلک میں تصلّب، دینداری اور خدا ترسی میں نمایاں اور ممتاز ہو، اسی مقصدکو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ نے نظامِ تعلیم و تربیت مرتب کیا ہے۔

شعبۂ ناظرہ قرآنِ کریم

قرآنِ کریم دینِ اسلام کی اساس اور بنیادہے۔ جامعہ میں قرآنِ مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے،البتہ جامعہ کےشعبہ ناظرہ قرآنِ کریم میں صرف مقامی طلبہ کا داخلہ ہوتا ہے ۔

شعبۂ تحفیظِ قرآنِ کریم

جامعہ کا ایک اہم شعبہ ’’ تحفیظِ قرآنِ کریم‘‘ ہے، ناظرہ کی پختگی،صحت وروانی میں کامیابی کے بعد بچوںکواس شعبہ میں داخلہ دیا جاتا ہے۔جامعہ کے قیام سےلے کر اب تک ہزاروں طلبہ ان درسگاہوں سے حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، اور اب بھی یہ سلسلہ بحمداللہ پورے اہتمام کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

شعبۂ تجوید

جامعہ کی خشتِ اول سے ہی ’’ تجوید‘‘ پر خصوصی توجہ دی گئی، اور اس شعبے میں اس کی خدمات کو ’’ تجدیدی کارنامہ ‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے، اب بھی درجاتِاردو و فارسی سے لے کر درجۂ عربی سوم تک کے طلبہ کے لیے مستقل اس کاایک گھنٹہ رکھا گیا ہے، جس میں لازمی مضمون کی حیثیت سے تجوید پڑھائی جاتی ہے۔

درسِ نظامی

اس شعبے کا مکملدورانیہ دس (۱۰) سال ہے ، اردو(ایک سال )اور فارسی(دو سال) کی تعلیم کے بعد عربی کے سات سال میں تقریبًا وہی نصاب پڑھایاجاتا ہے جو برِ صغیر کے مدارس میں ’’درسِ نظامی‘‘ کے نام سے معروف و مروّج ہے،جس میں تفسیر، ترجمۂ قرآن مجید، اصولِ تفسیر، حدیث، اصولِ حدیث، علمِ کلام ، عقائد، فقہ ، اصولِ فقہ، ادب و انشاء، منطق و فلسفہ اور نحو وصرف وغیرہ علوم و فنون پر مشتمل کتب ،ماہر اساتذہ پڑھاتے ہیں، اس شعبے سے سینکڑوں فضلائے کرام فارغ ہوکر ملک و بیرونِ ملک میں مقبول دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Urdu