دارالافتاء

یہ جامعہ کا وہ شعبہ ہےجس پرمسلمانوں کو مکمل اطمینان واعتماد ہے مفتیان کرام پوچھے گئے سوالات کے جواب شریعت کی روشنی میں تحریری صورت میں دیتے ہیں ،اسی طرح یومیہ لوگوں کی ایک معتدبہٖ تعداد خود حاضر ہوکر زبانی مسائل بھی پوچھتی ہے،نیز ملک و بیرون ملک سے ڈاک کے ذریعہ آنے والے سوالات کے جوابات بھی ارسال کیے جاتے ہیں،نیز مسلمان ذاتی ، خانگی اور اجتماعی معاملات میں بذریعہ فون بھی مسائل دریافت کرتے ہیں ۔

دار الافتاء سے سالانہ سینکڑوں فتاویٰ جاری ہوتے ہیںجن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھاجاتا ہے۔بعض فتاوٰیٰ کئی جلدوں میں اور بعض پمفلٹ کی صورت میں مطبوع ہیں۔

Urdu